ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو ہرادیا

محمد ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی


Sports Reporter October 11, 2017
محمد ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی . فوٹو : فائل

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم نے بہترین کار کردگی کی بدولت بنگلادیش کو 7-0 سے ہرا دیا جب کہ محمد ابوبکر نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

ایشیا ہاکی کپ کا آغاز بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا، پاکستان کی جانب سے دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں محمد ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، تیسرے کوارٹر میں گرین شرٹس نے 15 مجموعی طور پر 3 گول کئے، 33ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر محمد مشتاق نے گول کیا، ساتھ ہی محمد ارسلان قادر نے فیلڈ گول کے ذریعے اسکور 3-0 کردیا، 4ویں منٹ میں محمد ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کیا، 47ویں منٹ میں محمد مشتاق نے پانچواں، 50ویں منٹ میں محمد ابوبکر نے پنالٹی اسٹروک پر اسکور 6-0 کردیا۔

کھیل کے آخری منٹ میں محمد ارسلان انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر ساتواں گول کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک اور میچ میں بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں