امریکا فٹبال ورلڈ کپ 2018 سے آﺅٹ ہوگیا
امریکی ٹیم 1986 کے بعد پہلی بار میگا ایونٹ میں شریک نہیں ہوپائے گی
امریکا فٹبال ورلڈ کپ 2018 سے آﺅٹ ہوگیا جب کہ پاناما نے پہلی بار شرکت کا حق حاصل کرلیا۔
کونکاکیف ریجن میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے امریکا کو 2-1 سے شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا، امریکی ٹیم 1986 کے بعد پہلی بار میگا ایونٹ میں شریک نہیں ہوپائے گی، میزبان ٹیم کیلئے پہلا گول امریکی پلیئر اومر گونزالز نے ' اون گول ' کی صورت عطیہ کیا جب کہ دوسرا گول ایلون جونز نے بنایا، امریکی ٹیم کا خسارہ کرسٹیان پولیسیک نے کم کیا، پاناما نے کوسٹاریکا کو 2-1 سے ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ میں رسائی کا حق حاصل کرلیا، کوسٹاریکا نے بھی کوالیفائی کرلیا، ہونڈراس نے میکسیکو کیخلاف 3-2 سے فتحیاب ہوکر انٹرنیشنل پلے آف میں جگہ بنالی جہاں اس کا سامنا ایشین سائیڈ آسٹریلیا سے ہوگا۔
قبل ازیں یورپ سے پرتگال اور فرانس نے بھی کوالیفائی کرلیا، کرسٹیانو رونالڈو الیون نے منگل کی شب لزبن میں منعقدہ کوالیفائر میں سوئٹزرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی، سوئس ٹیم آئندہ ماہ پلے آف میں قسمت آزمائے گی، فرانس نے بیلاروس کیخلاف 2-1 سے کامیابی سمیٹ کر روس جانا یقینی کرلیا، فاتح ٹیم کیلئے انٹوئن گریزمین اور اولیور گیراؤڈ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم سوئیڈن کو 2-0 سے مات دینے کے باوجود ورلڈ کپ فائنلز سے باہر ہوگئی، اسے گروپ میں دوسری پوزیشن پانے کیلئے اس مقابلے میں 7-0 کے بڑے مارجن کی فتح درکار تھی، ڈچ ٹیم 2014 میں سیمی فائنل اور 2010 کی رنر اپ رہی تھی لیکن اب وہ آئندہ برس کے میگا ایونٹ سے باہر رہے گی۔