امریکا کی ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے کی کوششیں تیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نیوکلیئر معاہدے کو سخت تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے


ویب ڈیسک October 11, 2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نیوکلیئر معاہدے کو سخت تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: امریکا نے ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ ایران کو اس کی غیرذمہ داری اور غیرمستحکم سرگرمیوں باالخصوص دہشت گردی کے فروغ اورجوہری پروگرام کے حوالے سے احتساب کے کٹہرے میں لانے کے لئے مل کرکام کرنا ہوگا۔

امریکی صدرکی جانب سے رواں ہفتے ایران کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی کے اعلان کی توقع کی جارہی تھی جس میں 2015میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی توثیق کو واپس لئے جانے کاامکان تھا، ایران کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے میں برطانیہ چین فرانس روس جرمنی اور امریکا شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نیوکلیئر معاہدے کو سخت تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے اور گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران کا معاہدہ امریکا کے لئے باعث شرمندگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں