بھارت افغان محاذ کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے نامزد امریکی وزیر دفاع
سرحد پار سے ہونے والے حملوں کا معاون و مددگار بھی بھارت ہے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے، چک ہیگل
PESHAWAR/ISLAMABAD:
نامزد امریکی وزیردفاع چیک ہیگل نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہاہے۔
غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چیک ہیگل نے یہ اعتراف آکلینڈمیں ا فغانستان کے بارے میں ہونیوالی ایک کانفرنس کے موقع پرکیاتھا۔ان کے اس خطاب کی وڈیو منظرعام پرنہیں آئی تاہم یہ معلومات واشنگٹن فری بیکن کیلیے کام کرنیوالے ایک امریکی صحافی کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔
چیک ہیگل کا کہنا تھا کہ بھارت افغان سرحدسے پاکستان کیخلاف ہونیوالے حملوںکے ذریعے سردجنگ میںمصروف ہے،سرحدپارسے ہونے والے حملوںکامعاون و مددگاربھی بھارت ہی ہے اور وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے جس سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر بھارت نے چیک ہیگل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک کی خوشحالی چاہتا ہے اور الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔