خاتون امپائر سے بدتمیزی پر ٹینس پلیئر فابیوفوگنینی پر 96 ہزار ڈالر جرمانہ

سوئیڈش خاتون امپائر لوئسی اینگزیل پر منفی جملے بازی کرنے پر 96 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیاگیا


AFP October 12, 2017
فوٹو: فائل

اطالوی ٹینس پلیئر فابیو فوگنینی پر اگست میں منعقدہ یوایس اوپن کے دوران سوئیڈش خاتون امپائر لوئسی اینگزیل پر منفی جملے بازی کرنے پر 96 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیاگیا۔

انھیں 2 گرینڈ سلم ایونٹس کیلیے بھی معطل کرنے کی وارننگ دی گئی ہے، واقعے پر فوگنینی کو یوایس اوپن سے باہر کرتے ہوئے 24 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائدکیاگیا، اگر مستقبل میں ان کا رویہ بہتر رہا توجرمانے کی آدھی رقم معاف ہوسکتی ہے،یہ فیصلہ گرینڈ سلم بورڈ نے سنایا، اعلامیے میں کہاگیا کہ فوگنینی نے فیصلہ تسلیم کرلیااور وہ اس کیخلاف اپیل نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔