ملک اسحق کے باہر جانے کے ذمے دار رحمن ملک ہیں رانا ثنا

ایئرپورٹ اور امیگریشن ان کے دائرہ اختیار میں ہیں، وہ اس حوالے سے کوتاہی کا اعتراف کریں


February 27, 2013
ایئرپورٹ اور امیگریشن ان کے دائرہ اختیار میں ہیں، وہ اس حوالے سے کوتاہی کا اعتراف کریں۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک اسحق کے بیرون ملک جانے کی ذمے داری وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک پر عائد ہوتی ہے۔

ایئرپورٹ اور امیگریشن رحمن ملک کے دائرہ اختیار میں ہیں اورملک اسحق کے بیرون ملک جانے پر رحمن ملک جوابدہ ہیں۔ وہ اس حوالے سے اپنی کوتاہی کا اعتراف کریں۔

19

منگل کو رحمن ملک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ ملکی تاریخ کے نااہل اور ناکام ترین وزیر داخلہ اپنے جھوٹے بیانات سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، انھیںبیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ امن و امان کی سنگین صورتحال، بلوچستان اور سندھ میں ٹارگٹ کلنگ رحمٰن ملک کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اہلیت کا عوام کو بخوبی اندازہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں