پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت اور آئین و قانون کی پاسداری میں ہے شہبازشریف

غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کے منفی نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے، شہبازشریف


ویب ڈیسک October 12, 2017
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اور آئین و قانون کی پاسداری میں مضمر ہے۔ شہبازشریف؛فوٹوفائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اور آئین و قانون کی پاسداری میں مضمر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر 1999کا دن پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آمر نے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی جمہوری حکومت کا غیرآئینی طریقے سے تختہ الٹایا۔ اس غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کے منفی نتائج پاکستانی قوم آج تک بھگت رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت کو بار بار پٹری سے نہ اتارا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یکسر مختلف ہوتی، پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اورآئین و قانون کی پاسداری میں مضمر ہے، آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم جمہوریت اور آئین کے خلاف کسی اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم نواز شریف نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو ریٹائر کرکے ان کی جگہ اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل ضیا الدین بٹ کو آرمی چیف مقرر کیا تھا مگر پرویز مشرف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے ان کے فیصلے کو نہ مان کر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں