قندیل بلوچ قتل کیس مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے


ویب ڈیسک October 12, 2017
16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا. فوٹو: فائل

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد پرویز خان کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک اس کا چالان مکمل نہیں کیا گیا جس پر تفتیشی افسر نور اکبر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزم مفتی قوی پولیس سے تعاون نہیں کررہا ہے اور نہ ہی شامل تفتیش ہو رہا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے مفتی قوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے جو کہ منظور ہوچکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی روپوش

اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد بھی کی گئی تھی جس میں ملزم کا بھائی وسم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں جب کہ عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی اعانت جرم کے الزام میں نامزد

واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |