ڈاکٹر قدیر اورجماعت اسلامی کا ملکرآئندہ الیکشن لڑنے پر اتفاق
حکمراں مالداراورعوام غریب تر ہوگئے، ڈاکٹر قدیر، انتخابی شیڈول کاجلد اعلان کیا جائے، منور حسن
محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اورجماعت اسلامی نے آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پراتفاق کیا ہے۔
سید منور حسن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دونوں جماعتیں مل کرچلیں گی۔ ایک ٹی وی کے مطابق ایٹمی پاکستان کے ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیراورجماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پہنچ کر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرینگے۔
اسلام آباد میں انتخابی اتحاد کے اعلان کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرعبدالقدیر نے کہا کہ جس ملک کا دفاع مضبوط بنایا وہ آج تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ سب مل جل کر ملک کو کھا رہے ہیں۔ آج حکمران مالدار اور عوام غریب ترہوگئے ہیں۔ منور حسن کاکہنا تھا کہ الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔کراچی میں ووٹر لسٹوں کا عمل ہائی جیک ہوگیاہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔