کراچی میں چاقو مار حملہ آور کا مبینہ ساتھی گرفتار

وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز دھار آلےسے حملے کیے تھے، پولیس


ویب ڈیسک October 12, 2017
خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو۔ فائل

شہر قائد میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پولیس نے خواتین حملہ کیس میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی آئی جی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتار کیا ہے اور وسیم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز دھار آلےسے حملے کیے تھے جس کے بعد وسیم گرفتار بھی ہوا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہوکر غائب ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خواتین پر چاقو بردار حملہ آور کی گرفتاری پر 5 لاکھ انعام مقرر

واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی جب کہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں