ذوالفقار بھٹویونیورسٹی سیاسی فائدے کیلیے نہیں بنارہے نذر گوندل

یونیورسٹی بنانی ہی تھی تویہ کام 4سال پہلے کرتے،الیکشن کے قریب کیوں بنارہے ہیں:انوربیگ


Monitoring Desk February 27, 2013
یونیورسٹی بنانی ہی تھی تویہ کام 4سال پہلے کرتے،الیکشن کے قریب کیوں بنارہے ہیں:انوربیگ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما نذرمحمد گوندل نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی اپنی جگہ پر رہے گی ہم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نام سے نئی یونیورسٹی بنارہے ہیں۔

پوری دنیا میں لیجنڈزکے نام سے ادارے منسوب کیے جاتے ہیں ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''لائیو ود طلعت'' میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھٹو کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ جمہوریت کے حامی تھے اور پاکستانی سیاست کا بہت بڑا نام ہیں شہید بھٹو کے نام سے بنائی جانے والی یونیورسٹی سے کوئی سیاسی فائدہ لینا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ ہمارے پاس جگہ بھی ہے ،بلڈنگ بھی ہے، پروفیسرز بھی ہیں، وسائل بھی ہیں،جس کی وجہ سے یہ یونیورسٹی انتہائی کم پیسوں میں تیار ہوجائے گی۔پنجاب حکومت نے سارے پنجاب کا فنڈلاہور کی جنگلہ بس سروس پرلگادیا ہے کام کرنے چاہئیں لیکن وہ پہلے کریں جو عوام کی بنیادی ضرورتیں ہیں۔

8

ن لیگ کے رہنما سابق سینیٹرانور بیگ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھٹو پاکستان کی بہت بڑی سیاسی شخصیت تھے ،اگر انھوں نے بھٹو کے نام سے یونیورسٹی بنانی ہی تھی تو الیکشن کے قریب کیوں بنارہے ہیں۔ یہ کام یہ چارسال پہلے کرتے۔میٹروبس سروس عوام کے فائدے کا منصوبہ ہے جو ایک سال قبل بننا شروع ہوگیا تھا۔شہبازشریف کی ساری تنخواہ گلاب دیوی اسپتال کوجاتی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاکہ حکومت عوامی پیسہ خرچ کرکے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ادارے بنناچاہئیں لیکن ان کوکسی شخصیت سے منسوب نہیں ہونا چاہیے۔زرداری صاحب باہر سے اپنا پیسہ منگوالیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چلائیں ہمیںکوئی اعتراض نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں