الیکشن کمیشن کااجلاس کلچیئرمین ایچ ای سی بھی طلب

الیکشن کمیشن جعلی ڈگری کے ایشو پر اپنا موقف تبدیل نہیں کرسکتا، ذرائع


Numainda Express February 27, 2013
الیکشن کمیشن جعلی ڈگری کے ایشو پر اپنا موقف تبدیل نہیں کرسکتا، ذرائع فوٹو: فائل

ارکان پارلیمنٹ کو ڈگری کی تصدیق کرانے کیلیے الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط سے پیدا شدہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلیے کمیشن میں28فروری کو ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کوطلب کیاگیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کا ڈگری ایشو پر موقف پیش کرنے کے لیے وزیر قانون سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے ارکان چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے۔ الیکشن ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن جعلی ڈگری کے ایشوز پر اپنا اصولی موقف کسی صورت تبدیل نہیں کرسکتا۔ ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق ہائرایجوکیشن کمیشن کرے گا۔

9

اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران چیئرمین کمیشن ڈاکٹر جاوید لغاری ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات کو دور کرنیکی کوشش کرینگے،کمیٹی کے ارکان الیکشن کمیشن کے حکام کے سامنے قائدحزب اختلاف اور دیگر ارکان اسمبلی کی طرف سے غیرضروری خط لکھنے کے معاملے پر تحفظات رکھیں گے۔ علاوہ ازین الیکشن کمیشن کے کل ہونیوالے اہم اجلاس کے دوران 8رکنی پارلیمانی کمیٹیالیکشن کمیشن اور ایچ ای سی حکام سے ملاقات کریگی اورالیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط کے مندرجات پر اپوزیشن لیڈر چوہدری نثاراوردوسرے ممبران کے تحفظات سے آگاہ کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |