بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے فاروق ستار

بل جمع کرادیا،اسمبلی منظورکرے،45لاکھ افراد انتخابی عمل سے باہر نہیں رہ سکتے

جاگیردارانہ و وڈیرانہ سوچ آسان بل کے راستے میں رکاوٹ ہے، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیا جائے۔

اگر ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ شکنی کریں گے تووہ پاکستان سے لاتعلق ہو جائیں گے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کیلیے بل قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے۔جاگیردارنہ و وڈیرانہ سوچ آسان بل کے راستے کی رکاوٹ ہے۔ 45 لاکھ پاکستانیوں کو جمہوری و سیاسی عمل سے باہر نہیں رکھا جاسکتا۔




پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات تمام سیاسی جماعتیں کرتی ہیں،عملاً کوئی کام نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ سالانہ 14ارب ڈالرز ترسلات زر یہ پاکستانی وطن میں بھیجتے ہیں انکی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام سے باہر ہے۔انھوں نے کہاکہ دہری شہریت رکھنے والے شخص کے پارٹی سربراہ نہ بن سکنے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن سے رہنمائی لینگے۔
Load Next Story