پنجاب میں لشکر جھنگوی کیخلاف کریک ڈائون تیز کرنیکا حکم
آئی جی کی افسران کو جیل سے رہا ہونیوالے ارکان کو ملنے والے افراد کی بھی نگرانی کی ہدایت
RAWALPINDI:
کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف کریک ڈاوں تیز کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کی طرف سے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو احکام جاری کردیے گئے۔
افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں پر نظر رکھیں اور جیل سے رہا ہونے والے تنظیم کے ارکان کو ملنے والے تمام افراد اور ان کی حرکات کا ریکارڈ رکھا جائے،ان احکامات کے بعد پنجاب بھر میں لشکر جھنگوی کیخلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔
پسرور سے نامہ نگار کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے فور شیڈول میں شامل 7افراد گرفتار کر لیئے جن میں میں محمد نوید سکنہ مترانوالی ڈسکہ، محسن بلال اور شفیق ڈوگر ساکنان پسرور سٹی، خالد صدیق سکنہ پھاڈیاں والی تحصیل سمبڑیال، عبدالستار سکنہ بھلور تحصیل پسرور، حافظ عامر سکنہ حمزہ غوث سیالکوٹ سٹی اورمیاں منیب سکنہ چک ارائیاں پسرور شامل ہیں ،معلوم ہوا ہے گرفتار شدہ افراد میں کالعدم سپاہ صحابہ ضلع سیالکوٹ کے صدر شفیق ڈوگر کو پولیس نے امن کمیٹی کی میٹنگ کا کہہ کر کینٹ تھانہ سیالکوٹ بلایا اور چائے بسکٹ کھلا کر حوالات میں بند کر دیا ۔