میرے سیاست میں آنے سے ن لیگ پر مذہبی سیاسی جماعت ہونے کا تاثر ختم ہو گیا مریم نواز

ن لیگ کے بارے کہا جاتا تھا کہ وہ خواتین کی سیاست کیخلاف ہے ، میری سیاست میں آمد نے اس تاثر کو بھی ختم کر دیا ہے،مریم


Monitoring Desk February 27, 2013
ن لیگ کے بارے کہا جاتا تھا کہ وہ خواتین کی سیاست کیخلاف ہے ، میری سیاست میں آمد نے اس تاثر کو بھی ختم کر دیا ہے،مریم نواز فوٹو : فائل

PESHAWAR: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے سیاست میں آنے سے ن لیگ پر مذہبی سیاسی جماعت ہونے کا تاثر ختم ہو گیا ہے ۔

ایک ٹی وی کے مطابق جامعہ پنجاب میں سینیٹر روزینہ عالم خان کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے بارے کہا جاتا تھا کہ وہ خواتین کی سیاست کیخلاف ہے ، میری سیاست میں آمد نے اس تاثر کو بھی ختم کر دیا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے والد نواز شریف اکثر کہتے ہیں مریم بیٹی ہے لیکن اس نے بیٹا بن کر دکھایا ،جبکہ شہباز شریف کہہ چکے ہیں شاید آئندہ کوئی خاتون پنجاب کی وزیر اعلی بنے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں