چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا معیار برقرار رکھیں گے سرفراز احمد
ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، سرفراز احمد
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں جب کہ تمام کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے بھرپور جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کے میچز میں تھوڑا تحمل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے جب کہ ون ڈے میں تیزی سے اور جارحانہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، امید ہے کہ ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:ناکامیوں سے سبق سیکھیں گے، سرفراز احمد
انھوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم بھی خاصی متوازن نظر آرہی ہے،اچھے مقابلے ہوں گے، ہمارے پاس آئی لینڈرز کو قابو کرنے کے لیے پیسرز کیساتھ اسپن بولنگ میں بھی اچھے آپشن ہیں، حسن علی اور شاداب خان سمیت کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرانے کے لیے بیتاب ہیں۔