بھارتی شہر کولکتہ کے بازار میں آتشزدگی19 افراد زندہ جل گئے

ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے تاہم حتمی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.


ویب ڈیسک February 27, 2013
ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے تاہم حتمی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں. فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایک بازار میں آتشزدگی کے باعث 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے مرکزی علاقے سيالدہ میں واقع سوريہ سین بازار میں بدھ کی علی الصبح اس وقت آگ لگی جب مارکیٹ میں موجود افراد سو رہے تھے۔ فائر بریگیڈ کی کوششوں سے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ درجنوں زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے تاہم حتمی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

واضح رہے کہ آتشزدگی کا شکار ہونے والے افراد وہ لوگ تھے جو اسی عمارت میں کام کے بعد وہیں سوجایا کرتے تھے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں