کراچی میں نئی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست مسترد

جرائم میں ملوث پولیس افسران کیخلاف آئین کے مطابق کارروائی کی جائیگی، آئی جی سندھ فیاض لغاری


ویب ڈیسک February 27, 2013
اسمبلی کی سیٹیں بڑھانے یا گھٹانے کیلئے مردم شماری کی ضرورت ہوتی ہے، جسٹس انور ظہیر جمالی ، فوٹو: پی پی آئی

لاہور: سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی.

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری ضروری ہے، نئی حلقہ بندیوں کی صورت میں آئندہ عام انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں ، جس پر جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسمبلی کی سیٹیں بڑھانے یا گھٹانے کیلئے مردم شماری کی ضرورت ہوتی ہے، نئی حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کی ضرورت نہیں ، سپریم کورٹ نے وطن پارٹی کی درخواست پر کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے واضح فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کا حکم ماننا آپ کی آئینی ذمےداری ہے اگر الیکشن کمیشن عملی طور پر ایسا نہیں کرسکتا تو دوسری بات ہے۔

سماعت کے دوران آئی جی سندھ فیاض لغاری نے گزشتہ روز جاری ہونے والے شوکاز نوٹس پر عدالت سے معافی مانگ لی۔ اپنے تحریری جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث پولیس افسران کیخلاف آئین کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔جس پر عدالت عظمیٰ نے ان کی معافی قبول کرتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں