اسلام آبادپولی کلینک میں شام کو او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ

اسپتال کے نان ٹیکنیکل سٹاف کی 170نشستیں خالی ہیں ،جس کی وجہ سے اسپتال کے عملے پر بہت زیادہ دباؤ ہے،انتظامیہ


ویب ڈیسک February 27, 2013
اسپتال کے نان ٹیکنیکل سٹاف کی 170نشستیں خالی ہیں ،جس کی وجہ سے اسپتال کے عملے پر بہت زیادہ دباؤ ہے،انتظامیہ فوٹو:فائل

KARACHI: پولی کلینک انتظامیہ نے اسپتال میں شام کو اوپی ڈی شفٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے باعث عام اافراد میں تشیوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرپولی کلینک ڈاکٹر افتخار نارو نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے کہ اسپتال کے نان ٹیکنیکل سٹاف کی 170نشستیں خالی ہیں ،جس کی وجہ سے اسپتال کے عملے پر بہت زیادہ دباؤ ہے ، اس صورت حال میں شام کی شفٹ چلانا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ پولی کلینک اسلام آبادکا واحد سرکاری اسپتال ہے جہاں شام کی شفٹ میں بھی مکمل او پی ڈی ہوتی تھی۔ جس سے دور دراز سےآنےوالےمریضوں کوبڑافائدہ ہوتاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں