آئی سی سی کی خواتین کرکٹرز کے معاوضے بڑھانے کی ہدایت

کم اجرت ملنے کی وجہ سے لڑکیاں دیگرکھیلوں یا ملازمتوں کی جانب راغب ہورہی ہیں، کلیری کونر


Sports Desk October 12, 2017
کم اجرت ملنے کی وجہ سے لڑکیاں دیگرکھیلوں یا ملازمتوں کی جانب راغب ہورہی ہیں، کلیری کونر۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی نے بورڈز کو خواتین کرکٹرزکے معاوضے بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

آئی سی سی نے تمام بورڈز کو ویمن ٹیموں کے معاوضوں میں اضافے کی ہدایت کردی ہے جبکہ ویمنز کمیٹی کی سربراہ کلیری کونر نے کہاکہ کم اجرت ملنے کی وجہ سے لڑکیاں دیگرکھیلوں یا ملازمتوں کی جانب راغب ہورہی ہیں تاہم کرکٹ بورڈز کو ان کی بہتر دیکھ بھال کرنا ہوگی۔

اس حوالے سے بھارتی کپتان متھالی راج نے کہاکہ ہمیں معاوضوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے مگر ابھی تک کوئی اضافہ ہوا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں