’’وار‘‘ میں کام کا تجربہ اچھا رہا مزید اچھے پراجیکٹس میں جلوہ گر ہونگی عائشہ خان

فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے، اداکارہ


Qaiser Iftikhar October 13, 2017
میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے، عائشہ خان۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ وماڈل عائشہ خان نے کہا ہے کہ فلم ''وار'' میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اورمستقبل میں مزید اچھے پروجیکٹس میں جلوہ گرہونگی

عائشہ خان نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ''وار'' میری پہلی فلم تھی میرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا اوراس کے بعد بہت سے نئے پروجیکٹس سائن کیے، جن کومیرے چاہنے والے جب دیکھیں گے تووہ ان کوبہت سراہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم دیکھ کر ہی کرتی ہوں ، میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے؟ مگر نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔ انھوں نے کہا کہ فلم میکنگ میں آنے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جو روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں ۔فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے۔

عائشہ خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے مزاج میں بہت فرق ہے۔ فلم پر آپ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جبکہ ٹی وی ڈرامہ پر آپ ہر طرح سے آزاد ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں