شاہ رخ جتوئی کو فرارکرانےمیں پی آئی اےکے پروٹوکول افسر نےکردارادا کیا

پروٹوکول افسر نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف اور انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے سے بچایا


ویب ڈیسک February 27, 2013
پروٹوکول افسر نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف اور انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے سے بچایا فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ملک سے فرارکرانےمیں پی آئی اےکے پروٹوکول افسر کےکردارنےایئرپورٹس کی سیکیورٹی پرسوالیہ نشان لگا دیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ جتوئی کو ملک سے فرار کرانے میں پی آئی اے کے پروٹوکول افسر نے کردار ادا کیا اور ایئر پورٹ پر ملزم کووی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔

پروٹوکول افسر نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو نہ صرف ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف اور انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے سے بچایا بلکہ امیگریشن ڈیسک پر کسی اور شخص کا پاسپورٹ نمبر دے کر اسے کلیئر کرایا۔

واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی دبئی فرار ہوگیا تھا جسے عدالتی حکم پر واپس لایا گیا۔ ملزم کو سزا سے بچانے کیلئے اسے نابالغ بھی قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |