کراچی پرتشدد واقعات میں مزید 4 افراد ہلاک بحریہ کے لیفٹننٹ کمانڈر شدید زخمی

لیفٹننٹ کمانڈرعظیم کو پی این ایس شفا میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت تشیوشناک ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے گیٹ نمبر 15 پر نامعلوم افراد نے لیفٹننٹ کمانڈرعظیم کی گاڑی پر فائرنگ کردی فوٹو: فائل

شہر میں فائرنگ کے واقعات اور تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہیں۔


ایکسرپیس نیوز کے مطابق کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے گیٹ نمبر 15 پر نامعلوم افراد نے لیفٹننٹ کمانڈرعظیم کی گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے کے فوری بعد انہیں زخمی حالت میں پی این ایس شفا میں لےجایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب شہر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سےسید محمد آصف جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ کراچی میں واجدعلی نامی شہری کوفائرنگ کرکےقتل کردیاگیا۔ ناگن چورنگی پر بھی اندھی گولی نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ سے تشدد زدہ ایک لاش ملی ہے۔
Load Next Story