ایف آئی اے کو فعال ادارہ بنانے کیلیے 8 نکاتی لائحہ عمل تیار
نئے ڈی جی نے 42 سب انسپکٹرز کو ترقی دے دی، خالی اسامیاں پُر کرنے کا حکم
لاہور:
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں اصلاحات اور اسے ایک انتہائی فعال اورموثر ادارے میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ایف آئی اے کوایک جدید تحقیقاتی ایجنسی بنانے کی غرض سے ڈی جی نے 8 نکاتی لائحہ عمل وضع کیاہے جس میں تمام خالی اسامیوں کوپرکرنا اورادارے کی استعداد بڑھانے کیلیے اہل اور قابل اعتمادافسران کی تقرریاں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ادارے میں وسیع تر تبدیلیوں اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبے کے تحت ڈی جی نے 11 برسوں سے ترقی کے منتظر 42 سب انسپکٹرز کو الگے گریڈوں میں ترقی دیدی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا سب انسپکٹرز کی ترقی میں تاخیرسے عدالتوں میں زیرسماعت کیسوں میں غیرضروری التواء کے علاوہ افسران میں مایوسی پھیل رہی تھی۔