گلگت آزاد کشمیر اور فاٹا کو ایئر ایمبولینس دینے کا فیصلہ

وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے سمری وزیراعظم پاکستان کو ارسال کر دی۔


شبیر حسین October 13, 2017
وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے سمری وزیراعظم پاکستان کو ارسال کر دی۔ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے قدرتی آفات کے دوران گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فاٹا کے متاثرہ علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کو باحفاظت نکالنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 3 ایئر ایمبولنس کی خریداری کا عمل آئندہ 3 ماہ کے دوران شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مذکورہ علاقوں کیلیے 5 ایئر ایمبولنس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس میں سے گلگت بلتستان کو 2، آزاد کشمیر کو 2 جبکہ فاٹا کو 1 ایئر ایمبولنس فراہم کی جانی تھی۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے سمری وزیراعظم پاکستان کو ارسال کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں