نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں نواز شریف

آئندہ انتخابات میں اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اچھے اور مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے، نواز شریف


ویب ڈیسک February 27, 2013
آئندہ انتخابات میں اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اچھے اور مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے، نواز شریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔

رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے مگر لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پرنئے صوبے بننے چاہئیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اچھے اور مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے ، جو ملک کو بحرانوں سے باہر نکالنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔