شعبہ تفتیش میں موثرتبدیلیاں لائی جائیں گیاعتزازگورایہ

بندیونٹس کی نفری شعبہ تفتیش میںایڈجسٹ ہوگی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن


Staff Reporter August 05, 2012
بندیونٹس کی نفری شعبہ تفتیش میںایڈجسٹ ہوگی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔ فائل فوٹو

KARACHI: پولیس کے شعبہ تفتیش میں موثر اور انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ،ہر زون کا ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے تمام معاملات کی دیکھ بھال کرے گا جبکہ حالیہ اقدامات سے عدالتوں میں تفتیش کے باعث سست روی کے شکار مقدمات کو بھی جلد از جلد نمٹایا جاسکے گا۔

یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ اعتزاز گورایہ نے ایکسپریس کو بتائی،اپنے دفتر میںگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش میں موثر اور انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جس کے اثرات جلد محسوس کیے جائیں گے،انھوں نے بتایا کہ مختلف تفتیشی یونٹس بند کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے ، تمام معاملات کو سینٹرلائزڈکرتے ہوئے ہر زون کا ایس ایس پی سطح کا افسر تفتیشی معاملات کی نگرانی کرے گا اور وہی جواب دہ ہوگا ،اعتزاز گورایہ نے مزید کہا کہ بند کیے جانے والے یونٹس کی نفری کوشعبہ تفتیش میں ہی ایڈجسٹ کرلیا جائے گا ۔

ایس ایس پی اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ ہر تھانے میں ایک تفتیشی افسر (IO) ، ایک اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (SIO) ، ایک ایڈیشنل ایس ایچ او ، علاقے کا ڈی ایس پی اور اس کے بعد وہ ایس ایس پی کو تمام جرائم کی تفتیش کے حوالے سے مطلع کرے گا ، انھوں نے کہا کہ مذکورہ افسران اور ان کے اختیارات کے حوالے سے مزید کام کیا جارہا ہے،انھوں نے بتایا کہ شعبہ تفتیش کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کیا جائے گا اور عدالتوں میں سست روی کے شکار مقدمات کو بھی جلد از جلد نمٹایا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ مزید تبدیلیوں کو جوڈیشل پالیسی سے بھی ہم آہنگ کیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں