انتخابات میں آئی ایس آئی یا فوج کا کوئی کردار نہیں ہوگاسیکریٹری دفاع

پاک فوج انتخابات میں صرف حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، آصف یاسین


ویب ڈیسک February 27, 2013
کراچی ایئر پورٹ پر امریکی فوج کے لئے خصوصی کمپاؤنڈ کی تعمیر کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ آصف یاسین ملک۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں آئی ایس آئی یا فوج کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

عذرا افضل پیچوہو کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ کے دوران سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے اہلکار انتخابات میں صرف حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

لیئفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج میں دہشت گردی سمیت کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون موجود ہے۔ مسلح افواج باہمی تعاون سے سیکیورٹی کو بہتر بنا رہی ہیں، جس کے تحت بحریہ اور فضائیہ کی تمام اہم تنصیبات پر پاک فوج کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سیکریٹری دفاع نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر امریکی فوج کے لئے خصوصی کمپاؤنڈ کی تعمیر کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تاہم اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں