سوک سینٹر کی تزئین وآرائش کی جائے متانت علی خان

میٹروپولیٹن کمشنرکی کوریڈورز میں صفائی ستھرائی، روشنی اور سبزہ کاری کی ہدایت


Staff Reporter August 05, 2012
میٹروپولیٹن کمشنرکی کوریڈورز میں صفائی ستھرائی، روشنی اور سبزہ کاری کی ہدایت

KARACHI: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے ہدایت کی ہے کہ سوک سینٹر کے لان، راہداریوں اور اسپیشل کائونٹر ہال کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ عمارت کے اندرونی حصوں اور دفاتر کی مرمت و رنگ و روغن کا کام بھی ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے تاکہ اپنے کاموں کے سلسلے میں سوک سینٹر آنے والے شہری اچھا تاثر لے کر جائیں اور انھیں اس بات کا احساس ہوکہ انھیں بلدیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے نے خود اپنے مرکزی دفتر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب رکھنے کا بھرپور انتظام کیا ہوا ہے۔

جمعہ کی سہ پہر سوک سینٹر کے گرائونڈ فلور اور مختلف حصوں کے اچانک دورے کے موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عمارت کے لان اور راہداریوں میں صفائی ستھرائی اور غیر ضروری گاڑیوں اور فرنیچر کو ہٹانے کے حوالے سے دی گئیں گذشتہ ہدایات پر عملدرآمدشروع ہوگیا ہے اور اس کے بتدریج بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم انھوں نے متعلقہ افسران کو ایک بار پھر تنبیہ کی کہ پوری عمارت میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مستقل بنیادوں پر انجام دینے کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ساتھ افسران اپنے دفاتر اور ان کے باہر کوریڈورز میں صفائی ستھرائی، روشنی اور سبزہ کاری کے انتظامات کریں۔

خالی جگہوں پر خوشنما پھولدار پودوں کے گملے رکھے جائیں اور جہاں جہاں ضروری ہو پرانے اور ٹوٹے ہوئے ڈسٹ بن ہٹا کر ان کی جگہ نئے ڈسٹ بن رکھے جائیں جبکہ عمارت کے فرش کے ٹائلز اور سیڑھیوں کی مرمت بھی فوری کی جائے ، شہریوں اور اسٹاف کی ٹوٹی پھوٹی کر سیوں کو تبدیل کیا جا ئے ، انھوں نے اس دورے کے دوران جنریٹر روم نیز ریکارڈ روم کا بھی دورہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں