وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا نگراں وزیر اعظم کیلئے چوہدری نثارعلی کوخط

حکومت اور اپوزیشن کو مل کرنگران حکومت کا انتخاب کرنا ہےجو ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی، وزیر اعظم


ویب ڈیسک February 27, 2013
آئین کے تحت قائد حزب اختلاف نگران وزیراعظم کے لئے نام تجویز کرے، وزیر اعظم کا خط۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان سے نگراں حکومت کے لئے وزیراعظم کا نام مانگ لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کرنگران حکومت کا انتخاب کرنا ہےجو ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی۔ اس لئے آئین کے آرٹیکل 242 کے تحت قائد حزب اختلاف نگران وزیراعظم کے لئے نام تجویز کرے تاکہ منتخب اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے سے قبل نگران سیٹ تشکیل دیا جاسکے۔


واضح رہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت نگران وزیر اعظم کا انتخاب وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو مل کر کرنا ہے اوراگر دونوں شخصیات کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکیں تو نگران سیٹ اپ کے قیام کا اختیار چیف الیکشن کمشنر کے پاس چلا جائے گا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں