ہنگامہ آرائی کی آڑ میں پراسکیوشن ٹیم پر حملے کی کوشش کی گئی نیب
پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفرعباسی کو دھکے دیئے گئے، نیب رپورٹ
قومی احتساب بیورو کی پراسکیوشن ٹیم نے شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر مبینہ طور پر ن لیگ لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے وکلا کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ریفرنسز میں نواز شریف، بیٹی اور داماد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
نیب پراسیکیوشن ٹیم نے ہیڈ کوارٹرز کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اپنی ابتدائی رپورٹ میں نیب ٹیم نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش کی گئی اور پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفرعباسی کو دھکے دیئے گئے۔
نیب ابتدائی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم کو ڈائس سے ہٹانے کی کوشش کی گئی اور پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر کے نہ ہٹنے پر دھکے دیئے گئے۔