شمالی وزیرستان میں سینئر صحافی ملک ممتازکو قتل کر دیا گیا

ملک ممتاز نے حال ہی میں کچھ نیوز رپورٹس قبائلی علاقوں میں جاری پولیو کے خلاف مہم پر بنائی تھیں

ملک ممتاز نے حال ہی میں کچھ نیوز رپورٹس قبائلی علاقوں میں جاری پولیو کے خلاف مہم پر بنائی تھیں فوٹو:فائل

GILGIT:
شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں سینئر صحافی ملک ممتاز کو نامعلوم شر پسندوں نے قتل کر دیا۔

ملک ممتاز اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہے تھے کہ ایک گاڑی میں سوار کچھ نامعلوم افراد نے ان کا راستہ روک کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔


ملک ممتاز صحافت کے پیشے سے کافی عرصے سے وابستہ تھے اور ایک مشہور مقامی اخبار کے لئے کام کر رہے تھے۔ ملک ممتاز قبائلی علاقوں کی کوریج کرتے تھے اور حال ہی میں ان کی جانب سے کچھ نیوز رپورٹس قبائلی علاقوں میں جاری پولیو کے خلاف مہم پر بنائی گئی تھیں۔ ملک ممتاز میران شاہ پریس کلب کے چیئر مین بھی تھے، انہوں نے سوگواروں میں ایک بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن نے حال ہی میں جاری ایک رپورٹ میں خطے میں پاکستان کو صحافیوں کے لئے خطرناک ملک قرار دیا تھا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 13 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
Load Next Story