تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ درج

مقدمہ کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر عمران مغل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماخالد عزیز لون، ان کے بیٹے مصطفی عزیز، عثمان سعید اور 20 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

لاہور اور گوجرانوالہ میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ اروپ پولیس نے کل پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی کوریج کرنے والے ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین خرم شہزاد، جمشید گل، عمران مغل اور نجی اخبار کے رپورٹر ذیشان پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔


مقدمہ کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر عمران مغل کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماخالد عزیز لون ان کے بیٹے مصطفی عزیز، عثمان سعید اور 20 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف آج پریس کلب کے صدر فرحان راشد میر کی قیادت میں گوجرانوالہ کے صحافیوں نے ڈی سی او دفتر کے باہر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا، مظاہرے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے درجنوں صحافیوں نے شرکت کی۔

Recommended Stories

Load Next Story