اے این پی کا سندھ حکومت میں دوبارہ واپسی کا اعلان

پیپلزپارٹی کی جانب سے پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کو منسوخ کرنے پر حکومت میں واپسی کا فیصلہ کیا،امیرنواب


ویب ڈیسک February 27, 2013
پیپلزپارٹی کی جانب سے پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کو منسوخ کرنے پر حکومت میں واپسی کا فیصلہ کیا،امیرنواب فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اے این پی نے سندھ حکومت میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مستعفی ہونے والے وزیرامیر نواب کو وزارت کا چارج دوبارہ سنبھالنے کی ہدایت کی اوراس حوالے سے امیر نواب نے اپنی وزارت کا چارج دوبارہ سنبھال لیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے متنازع بلدیاتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ احسن قدم تھا جس کے بعد ہی سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 6اور7ستمبر2012 کی درمیانی شب گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی جانب سے پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجرا پر اے این پی نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں