پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر لشکری رئیسانی کان لیگ میں شمولیت کا اعلان

بلوچستان کے خراب حالات سے متعلق پارٹی قیادت اور پارٹی اجلاسوں میں متعدد بار احتجاج بھی کیا،لشکری رئیسانی


ویب ڈیسک February 27, 2013
بلوچستان کے خراب حالات سے متعلق پارٹی قیادت اور پارٹی اجلاسوں میں متعدد بار احتجاج بھی کیا،لشکری رئیسانی فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔


سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی اورپیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان کے مسئلے پر وفاقی حکومت کے طرز عمل پر ناراض تھے جس کے باعث انہوں نے سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیتے وقت حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے خراب حالات سے متعلق پارٹی قیادت اور پارٹی اجلاسوں میں متعدد بار احتجاج بھی کیا اور ہر سطح پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا مگر کسی نے بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں