ججز نظر بندی کیس پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط ہونے کا امکان

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک October 13, 2017
ڈاکٹر نے اجازت دی تو واپس آ جائیں گے،  اختر شاہ ایڈووکیٹ: فوٹو: فائل

سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں عدالت نے تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پرویزمشرف کے وکیل اختر شاہ اور ضامن کیپٹن ریٹائرڈ نذیرعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے استفسارکیا گیا کہ ضامن بتائیں کہ کب پرویز مشرف کو عدالت کے سامنے پیش کرسکتے ہیں، اگر پرویزمشرف پیش نہ ہوئے تو ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں گے، جس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویزمشرف آنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر نے اجازت دی توواپس آ جائیں گے۔ عدالت نے پرویزمشرف کے ضامن کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں