لندن میں باپ کا بنایا کیک کھانے سے بیٹی ہلاک

نینیکا کو دودھ کی مصنوعات سے الرجی تھی، ڈاکٹروں کی رپورٹ


ویب ڈیسک October 13, 2017
کیک کھاتے ساتھ ہی نینیکا زمین پر گرگئی اور نیلی پڑگئی جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق نینیکا کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

لندن میں والد کے بنائے گئے کیک کا ٹکڑا کھانے سے بیٹی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں رہائش پذیر بھارتی فیملی کے گھر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، بھارتی نژاد شہری ونود نے گھر میں کیک بنایا، کیک بنانے کے دوران ونود کی 9 سالہ بیٹی نینیکا نے کیک میں بلیک بیری بھی ڈالنے کے لیے کہا اور جیسے ہی نینیکا نے کیک کھایا وہ فوراً ہی زمین پر گر گئی اور نیلی پڑگئی۔ واقعہ کے بعد نینیکا کے والد نے اس کو فوراً گھر میں موجود طبی امداد دی اور اسپتال منتقل کیا لیکن نینیکا جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق نینیکا کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔

نینیکا کےوالدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو دودھ کی مصنوعات سے الرجی تھی جب کہ نینیکا نے کبھی پھل بھی نہیں کھائے تھے، نینیکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت ان کے لیے انتہائی گہرا صدمہ اور ڈراؤنا خواب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں