کراچی میں آج بھی شدید گرمی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز

سمندری ہوا کی بندش اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سےگرمی نے شہریوں کا جینا محال کرکے رکھا ہوا ہے

کراچی میں آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے؛فوٹوفائل

گزشتہ کئی روز سے شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

رواں ماہ کےآغاز میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکتوبر کا مہینہ کراچی کے شہریوں کے لیے شدید گرمی کے باعث بہت مشکل ثابت ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی ۔گزشتہ کئی روز سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، سمندری ہوا کی بندش اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے حبس اور گرمی نے شہریوں کا جینا محال کرکے رکھا ہوا ہے۔


دوسری جانب شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بھی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے، عوام کئی کئی گھنٹوں تک کی جانے والی بجلی کی بندش کے باعث سخت پریشان ہیں اور کے الیکٹرک کی کارکردگی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کی پیشگوئی کی تھی ۔ تاہم آج کراچی کے شہریوں کی مشکلات کاآخری دن ہے کیونکہ جمعہ کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 اکتوبر کے بعدکراچی کا درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

Load Next Story