جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق کو رہا کردیا گیا

سراج الحق کو آج صبح مقامی عدالت کے حکم پر گرفتار کرکے تیمرہ گرہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک February 27, 2013
سراج الحق کو آج صبح مقامی عدالت کے حکم پر گرفتار کرکے تیمرہ گرہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

ISLAMABAD: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اور سابق سینیئر صوبائی وزیر سراج الحق کو سول جج کے حکم پر تیمرہ گرہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سراج الحق پر 2008 میں باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیے جانے پر احتجاج کرنے پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھے،آج صبح جب وہ لوئر دیر کی مقامی عدالت میں ضمانت میں توسیع کے لئے آئے تو ان کی ضمانت مسترد کرکے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دے دیا گیا جس کے بعد پولیس نے انہیں جیل منتقل کردیا تاہم سول جج کی جانب سے ان کی ضمانت منظورہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں