طالبان کا صوبہ غزنی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ 16 افراد ہلاک

کابل میں خود کش بمبار نے فوجی بس کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جس میں وزارت دفاع کے 6 اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے

افغان طالبان کی جانب سے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
طالبان نے صوبہ غزنی میں افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔


افغان پولیس کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے ان افراد نے طالبان کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق طالبان نے ان افراد کو گولیاں مارنے سے قبل زہربھی دیا تھا۔ دوسری جانب کابل میں پیش آنے والے ایک اورواقعے میں خود کش بمبار نے فوجی بس کو نشانہ بنایا جس میں وزارت دفاع کے 6 اہلکار وں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے، دونوں حملوں کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے نیٹو افواج کو چھوڑ کر افغان پولیس کو حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اورغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال طالبان کی جانب سے 10 حملے کئے گئے جن میں سے صرف ایک میں نیٹو افواج کو نشانہ بنایا گیا جب کہ باقی تمام حملے پولیس، انٹیلی جنس حکام اور قبائلی افراد پر کئے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story