ختم نبوت کےعقیدے پرغیرمتزلزل ایمان رکھتے ہیں شہبازشریف

امن عامہ کو یقینی بنانے کے لئے سمجھ بوجھ سے کام لیا جائے، سہباز شریف

ختم نبوتؐ ہمارے ایمان میں شامل ہے؛شہباز شریف؛فوٹوفائل

PESHAWAR:
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ویڈیولنک کے ذریعے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے ، ختم نبوت ہمارے ایمان میں شامل ہے اور پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ختم نبوت پرسمجھوتا تو دور سوچنا بھی کفر ہے


شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے ختم نبوت کے قانون سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے سمجھ بوجھ سےکام لیا جائے اور تمام معاملات تدبرا ور تحمل سے طے کیے جائیں۔ ہمیں وطن عزیز میں قیام امن کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
Load Next Story