ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہری زخمی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک October 13, 2017
پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہری زخمی ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پاکستانی شہری 46 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں