ٹیکنوکریٹ یا غیر جمہوری حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی وزیراعظم

موجودہ حکومت نے جو کچھ کیا عوام 2018 کے عام انتخابات میں اس کا فیصلہ کریں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک October 13, 2017
ٹیکنوکریٹ یا غیر جمہوری حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ یا غیر جمہوری حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی جب کہ موجودہ حکومت نے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے اور عوام 2018 کے عام انتخابات میں فیصلہ کریں گے۔

اٹک میں تیل اور گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی ہماری منزل ہے، 4 سال میں تیل اور گیس کے 103 منصوبے دریافت ہوئے منصوبے کا افتتاح بہتر مستقبل کی نوید ہے، ملک میں آج ہر شعبے کو گیس فراہم کی جارہی ہے، اس منصوبے سے تیل گیس کے علاوہ 50 ٹن ایل پی جی بھی حاصل ہوگی۔ (ن) لیگ کی موجودہ حکومت کے 4سالہ ترقیاتی پروگرام گزشتہ 15 سال سے زیادہ ہیں، چار سال میں 10 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں شامل کی۔



وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جو ترقی کرے، مہنگائی کم ہو اور عوام کےمسائل بھی کم ہوں، ہمیں جمہوریت کو بھی مضبوط کرنا ہے کیونکہ جمہوریت کے استحکام کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ٹیکنوکریٹ یا غیر جمہوری حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔ موجودہ حکومت نے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے، عوام 2018 کے عام انتخابات میں فیصلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں