سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل 22 جماعتوں کا پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنانے کا اعلان

پیر صاحب پگارا کی زیرصدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں 22 جماعتوں کےانتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا


ویب ڈیسک February 27, 2013
پیر صاحب پگارا کی زیرصدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں 22 جماعتوں کےانتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ(فنکشنل) اورنیشنل پیپلزپارٹی سمیت سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل 22 جماعتوں نے پیپلزپارٹی مخالف انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کی مخالف جماعتیں اپنے قدم مضبوطی سےجماتی جارہی ہیں، کل مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ(فنکشنل) اورنیشنل پیپلزپارٹی انتخابی اتحاد کی دوڑمیں بندھےتو آج 22 جماعتیں پیپلزپارٹی کےخلاف متحدنظرآئیں، 22 جماعتوں کےانتخابی اتحاد کا فیصلہ پیر صاحب پگارا کی زیرصدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فنکشنل لیگ، ن لیگ، نیشنل پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جے یو آئی(ف)، جے یو پی، سنی تحریک ، سندھ یونائٹڈ پارٹی، قومی عوامی تحریک، ترقی پسند پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی سمیت دوسری جماعتوں کےسربراہوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیر پگارا نے نواز شریف کے ساتھ جماعتی اتحاد کے حوالے سے بریفنگ دی اور پارٹی سربراہوں کو اعتماد میں لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل جماعتوں کےمشترکہ امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں