شام حلب پر شدید بمباری جھڑپیں 67 افراد ہلاک 48 ایرانی زائرین اغوا

ہلاک ہونیوالوں میں 42 شہری، 18 اہلکاراور7 باغی شامل،ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت مزید 650 شامی شہری ترکی میں داخل

ہلاک ہونیوالوں میں 42 شہری، 18 اہلکاراور7 باغی شامل،ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت مزید 650 شامی شہری ترکی میں داخل. فائل فوٹو

صدر بشارالاسد کی حامی سرکاری فورسز نے شام کے دوسرے بڑے شہر حلب پر گزشتہ روز بھی شدید بمباری کی جبکہ پورے ملک میں مزید 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 42 شہری، 18 سرکاری فوجی اور 7 باغی شامل ہیں، صوبہ حلب میں 8 افراد مارے گئے ہیں۔


صوبہ دمشق میں بھی پرتشدد واقعات ہوئے ہیں جن میں مزید چھ افراد ہلاک ہو گئے، دیر الزور میں بھی بمباری سے سولہ شہری جاں بحق ہو گئے۔ ایک شامی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کا اب مکمل کنٹرول سرکاری فوج کے پاس آگیا ہے، دریں اثنا 24 گھنٹوں کے دوران ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت مزید 650 شامی شہری ترکی کی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں، اے ایف پی کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق میں ایک بس سے 48 ایرانی زائرین کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں اب تک 21 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق جولائی کے وسط میں اغوا ہونیوالے ٹی وی کے میزبان محمد السعید کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story