ترکی کے ساتھ حالیہ تناؤ کی صورتحال جلد ختم ہوجائے گیامریکی محکمہ خارجہ

امریکا ترک حکومت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی کی امید رکھتاہے،ترجمان محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک October 13, 2017
امریکا ترک حکومت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی کی امید رکھتاہے،ترجمان محکمہ خارجہ ۔ فوٹو:فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ حالیہ تناؤ کی صورتحال جلد ختم ہوجائے گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیھترناورٹ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ امریکی تناؤ کی صورتحال جلد ختم ہوجائے گی، امریکا ترک حکومت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی کی امید رکھتاہے اور اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ نے کل اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ترکی اور امریکا کے درمیان ویزہ بحران کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے اسٹاف ممبرزکی گرفتاری کے حوالے سے ثبوت کی فراہمی اور گرفتار امریکی کمیشن کے اہلکاروں کو وکلا تک کی رسائی کےحوالے سے ترک حکومت سے بات کی گئی ہے امید کرتے ہیں کہ حالیہ تناؤ میں کمی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں