پشاورمیں 24 گھنٹوں كے دوران مزيد 446 افراد ميں ڈينگی كی تشخیص

صوبے ميں اب تک ڈينگی مچھر سے 54 افراد كی اموات ہوچكی ہیں


ویب ڈیسک October 13, 2017
صوبے ميں اب تک ڈينگی مچھر سے 54 افراد كی اموات ہوچكی ہیں ۔ فوٹو : فائل

صوبے كے اسپتالوں ميں گزشتہ 24 گھنٹوں كے دوران مزيد 446 افراد ميں ڈينگی كی تصديق ہوئی ہے جب کہ اب تک ڈينگی مچھر سے 54 افراد كی اموات ہوچكی ہيں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں كے دوران مزيد 446 افراد ميں ڈينگی كی تشخیص ہوئی ہے جب كہ 135 افراد كو علاج كيلئے اسپتال ميں داخل كراديا گيا ہے، صوبے ميں اب تک ڈينگی سے 54 افراد كی اموات ہوچكی ہيں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈینگی سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا

ڈينگی رسپانس يونٹ سے جاری ہونے والی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 1825 افراد كے ڈينگی ٹيسٹ كیے گئے جب كہ صحت ياب ہونے پر 123 افراد كو اسپتال سے فارغ كيا گيا، تاحال اسپتالوں میں 444 افراد زیر علاج ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |