پاکستان نے پہلی مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

عنایت اللہ نے ایران کے عامر حسین کو 3-0 سے شکست دے کر پاکستانی پرچم بلند کیا

عنایت اللہ نے ایران کے عامر حسین کو 3-0 سے شکست دے کر پاکستانی پرچم بلند کیا۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں عنایت اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر گولڈ میڈل دلا دیا۔ انہوں نے 70کلوگرام کیڈٹ کلاس کے فائنل میں ایران کے عامر حسین کو 3-0 سے شکست دے کر پاکستانی پرچم بلند کیا۔


ترکی کے شہر ڈیلان میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کی 70کلوگرام کیڈٹ کلاس میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں ایران کے عامر حسین کو 3-0 سے شکست دے کر پاکستانی پرچم بلند کیا، ایونٹ میں پاکستان کے دوسرے ریسلر محمد انعام بھی منفی 90 کیٹیگری میں شریک ہیں، ان کا پہلا مقابلہ کل ہو گا۔

واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ اس سے قبل بنکاک میں ہونے والی ایشین کیڈٹ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، اس کے والد زاہد خان ایشین سطح پر میڈل جیت چکے ہیں جبکہ بھائی نے ترکمانستان میں ہونے والی بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن، سیکرٹری خالد محمود اور سیکرٹری ارشد ستار نے عنایت اللہ کی اس کامیابی کو پاکستان ریسلنگ کےلیے نیک شگون قرار دیا ہے۔
Load Next Story