ایرانی حکومت انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیاربنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امریکی صدرکا وائٹ ہاؤس میں خطاب

ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیاربنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امریکی صدرکا وائٹ ہاؤس میں خطاب فوٹو:فائل

امریکی صدر کاکہنا ہے کہ ایرانی حکومت انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے اور ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیاربنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کےحوالے سے معاملہ امریکی کانگریس کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرنے کے لئے کانگریس کے ساتھ تعاون کرے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے جو ایرانی عوام کا مال تاراج کررہی ہے، ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیاربنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران لبنان کے دہشت گرد گروہ حزب اللہ کے ساتھ طالبان، القاعدہ اور حماس جیسے دہشت گرد گروپوں کی بھی مدد کررہا ہے جب کہ حزب اللہ نے دو بار بیروت میں امریکی سفارت خانے کو بم سے اڑایا۔

 
Load Next Story