گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنا استعفیٰ واپس لے لیں الطاف حسین کا مشورہ

الطاف حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد کو فون کرکے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ آپ اپنے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں۔


ویب ڈیسک February 27, 2013
الطاف حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد کو فون کرکے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ آپ اپنے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے وقائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے کر گورنر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فون کرکے ان سے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ آپ اپنے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں اور صدر آصف علی زرداری کی بھی یہی خواہش ہے کہ آپ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے لیاری گینگ وار کے ملزمان کے خلاف مقدمات کی واپسی پر ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور وفاقی اور سندھ حکومت میں شامل اس کے وزرا نے استعفیٰ دے دیئے تھے، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی منسوخی اور 1979 کا بلدیاتی نظام کا بل پاس ہونے کے بعد سندھ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو لندن طلب کرلیا تھا اور یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں